حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے کہا: کرونا وائرس میں مبتلا شخص کو گھر میں نماز پڑھنی چاہئے اور اس کا نماز کیلئے مسجد میں جانا حرام ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کرونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد نماز جمعہ میں شرکت سب پر واجب ہوئی لیکن اگر کوئی دوسروں کو موقع فراہم کرنے کے لیے نماز جمعہ میں شرکت نہیں کرتا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
مصر کے وزیر اوقاف نے کہا: جب تک لوگ میٹرو، ریل گاڑی، ٹرانسپورٹس اور انسٹی ٹیوٹس میں حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت نہیں کریں گے تو کرونا سے پہلے جیسے حالات کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ مصر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چند مہینوں سے نماز جمعہ کا انعقاد نہیں ہو رہا ہے لیکن اب اس ملک کی وزارت اوقاف نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر لگی پابندی کو اٹھا لیا جائے لیکن ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں ماسک، دستانوں کا استعمال ضروری ہوگا اور مساجد کو نماز سے 10 منٹ قبل کھولا جائے گا اور نماز کے فورا بعد بند کر دیا جائے گا۔